کلکتہ 10جون (یواین آئی) ترنمو ل کانگریس کی ممبر پارلیمنٹ نصرت جہاں کی شادی کو لے کر ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے درمیان لفظی جنگ تیز ہوگئی ہے۔
بی جے پی کے آئی ٹی سیل کے سربراہ امیت مالویہ نے نصرت جہاں کے لوک سبھا میں
دی گئی تقریر کا ویڈیو کلپ شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیا ترنمول کانگریس کی ممبر پارلیمنٹ نے ہائوس میں کھڑے ہوکر جھوٹ بولا ہے۔
وہیں ترنمول کانگریس نے بی جے پی کو مشورہ دیا ہے ہے کہ خود شیشے کے گھر میں رہ کر دوسروں پر پتھر نہ پھینکے ۔