کلکتہ ، 30 مارچ۔ (یواین آئی) حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور بی جے پی مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کی مہم کے دوران ایک دوسرے کے خلاف الزامات عاید کیا ہے اور ایک دوسرے پر انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام بھی عائد کیا ہے۔
ترنمول نے بنگلہ دیش کے
دورے کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے الیکشن کمیشن سے شکایت کی ہے ، دوسری طرف بی جے پی نے بھی وزیر اعلی ممتا بنرجی پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی اور تشدد پھیلانے کا الزام عائد کیا ہے کہ ممتا بنرجی دھمکی آمیز بیانات دے رہی ہیں۔