بیجنگ،26دسمبر:- چین،پاکستا ن اور افغانستان کا سہ فریقی مشاورتی اجلاس کچھ دیر بعد بیجنگ میں شروع ہو نے جارہاہے۔
ذرائع کے مطابق مذاکرات میں سکیورٹی تعاون اور انسداد دہشت گردی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
right;">
مذاکرات کے دوران باہمی سیاسی اعتماد، مفاہمت، ترقیاتی تعاون، روابط، سلامتی تعاون اور دہشت گردی کی حوصلہ شکنی جیسے اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا جبکہ مذکورہ مذاکرات کے ذریعے باہمی اعتماد کو فروغ ملے گا ۔