نئی دہلی/21مئی(ایجنسی) سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی کو ان کی 27 ویں برسی کے موقع پر آج یہاں ان کی سمادھی 'ویر بھومی' پرکانگریس صدر راہل گاندھی اور سابق کانگریس صدر سونیا گاندھی سمیت کئی معزز ہستیوں نے خراج عقیدت پیش کیا۔
ان کی یاد میں منعقد پروگرام میں
سابق صدر پرنب مکھرجی، سابق نائب صدر حامد انصاری، سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ نے بھی انہیں گلہائے عقیدت پیش کیا۔
اس موقع پر آنجہانی راجیو گاندھی کے بیٹے مسٹر راہل گاندھی، محترمہ سونیا گاندھی، پرینکا وڈیرا نےانہیں یاد کرتے ہوئے ان کے احترام میں خراج عقیدت پیش کیا۔