نئی دہلی، 27 مئی (یو این آئی) سابق کانگریس صدر راہل گاندھی نے جمعرات کے روز ملک کے اولین وزیر اعظم جواہر لال نہرو کی 57 ویں برسی پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا مسٹر راہل گاندھی نے اپنے پردادا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ "برائی بے قابو شکل میں پھیلتی ہے اور اگر اسے خاموشی سے برداشت کیا جاتا رہے تو یہ سارے
نظام کو تباہ کردیتی ہے"۔
انہوں نے مزید کہا کہ " مجھے پنڈت جواہر لال نہرو کی برسی کے موقع پر ان کے الفاظ یاد آرہے ہیں"۔
دریں اثناء، دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے بھی پنڈت جواہر لال نہرو کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ "میں ملک کے پہلے وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرو کی برسی پر انہیں سلام پیش کرتا ہوں"۔