حیدرآباد، 24/ دسمبر(یواین آئی)آندھراپردیش کے وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی نے اپنے والد و متحدہ آندھراپردیش کے سابق وزیراعلی ڈاکٹر وائی ایس راج شیکھرریڈی کو کڑپہ ضلع میں واقع ان
کی سمادھی پر گلہائے عقیدت کے ذریعہ بھرپورخراج پیش کیا۔
جگن موہن ریڈی، مختلف پروگراموں میں شرکت کے لئے ضلع کڑپہ میں آئے ہوئے ہیں۔
وہ اس ضلع میں کل کرسمس تقاریب میں بھی حصہ لیں گے۔