حیدرآباد، 30/ جنوری(یواین آئی) تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھرراو نے گاندھی جی کی برسی کے موقع پر ان کو بھرپور خراج پیش کیا۔
انہوں نے کہاکہ بابائے قوم مہاتماگاندھی،عبادت گذاری،اپیل
اور ہتھیار کے طورپر احتجاج کے ساتھ آزادی کی نئی راہ دنیا کودکھاتے ہوئے رول ماڈل بنے۔
وزیراعلی نے عدم تشدد اور ستیہ گرہ کے ذریعہ آزادی کی تحریک میں تیزی پیداکرنے پر گاندھی جی کی ستائش کی۔