نئی دہلی،07اگست(ایجنسی) کانگریس پارلیمانی پارٹی کی لیڈر سونیا گاندھی اور سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی رہنما اور سابق وزیر خارجہ سشما سوراج کی موت پر شدید رنج و الم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک عظیم پارلیمنٹرین اور غیر معمولی مقرر تھیں۔
محترمہ سوراج کے شوہر کوشل سوراج کوآج ارسال تعزیتی پیغام میں
محترمہ گاندھی نے کہا کہ محترمہ سوراج کی اچانک موت کی خبر سے انھیں بےحد تکلیف ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ محترمہ سوراج قدرت کی جانب سے غیر معمولی تحفہ تھیں اور انہوں نے ہر حال میں اپنی بہادری، عزم، سپردگی اور استعداد کا ثبوت دیا ہے۔ اپنی سیاسی زندگی میں انہوں نے عوام کو اپنی خدمات دیں اور بیرون ملک پھنسے ہر ہندوستانی کی مدد کرکےسفارتی نظریے کو تبدیل کیا ۔