: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
پورٹ بلیئر / نئی دہلی/22نومبر(ایجنسی) انڈومان نکوبار کے نارتھ سینٹرل جزیرہ میں داخل ہونے کی کوشش کررہے ایک امریکی شہری کو قبائلیوں نے حملہ کرکے قتل کردیا، پولیس نے بتایا کہ جان ایلن چاؤ 27 سالہ کو 17 نومبر کو قبائلیوں نے قتل کردیا، انڈومان نکوبار پولیس کے اہکار نے کہا کہ ایسی امید ہے کہ انکی لاش کو زمین میں دفنا دی گئی. امریکی شہری کو جزیرہ تک لیے جانے والے سات مچھواروں کو گرفتار کرلیا گیا.