: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
حیدر آباد 8 جولائی (یو این آئی) تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک را ما راو نے کہا ہے کہ آندھراپردیش تنظیم جدید قانون میں کی گئی یقین دہانی کے مطابق تلنگانہ میں ٹرائیل یونیورسٹی کے قیام میں تاخیر کے ذریعہ اعلی تعلیم کے مواقع تک رسائی سے ہزاروں قبائلی طلبہ کو محروم کر دیا گیا۔ تقریبا6 برس پہلے ملنگ ضلع میں اس مقصد کیلئے 350 ایکڑ اراضی کی ریاستی حکومت کی
جانب سے نشاندہی اور اس کو حوالے کرنے کے باوجود بی جے پی زیر قیادت مرکزی حکومت یونیورسٹی کے قیام اور اس اہم ادارہ کیلئے فنڈس کی منظوری میں ناکام ہو گئی ہے۔ سوشیل میڈیا کے اہم پلیٹ فارم ٹوئٹر پر سر گرم تارک را مار او نے اس خصوص میں ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی کے قیام کے لئے وزیر اعلی کے چندر شیکھر راو اور دیگر لیڈروں کی جانب سے کئی نمائندگیاں کی گئیں تاہم اس کا کوئی اثر نہیں ہوا۔