کمرم بھیم آصف آباد،28 مارچ (ذرائع) ایک قبائلی نوجوان سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہوگیا ، شخص نے اپنی پسند کی دو خواتین سے شادی کی جس میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔کہا جاتا ہے کہ دولہا سوریا دیو، کو دو خواتین لال دیوی اور جلکر دیوی سے محبت ہو گئی تھی، جو اتفاق سے مختلف گاؤں کی تھیں۔
سہ رخی محبت کی
کہانی تین سال سے زیادہ چلتی رہی اور پھر شادی ہوئی، جب سوریا دیو، نہ صرف اپنے گھر والوں کو بلکہ اپنی دو دلہنوں کے والدین کو بھی شادی کے لیے راضی کرنے میں کامیاب ہو گیا۔
اس شادی میں دولہا کے 500 سے زیادہ لوگوں نے شرکت کی تھی۔جمعرات کو لنگاپور منڈل میں دولہے کے گاؤں گمنور میں ہونے والی شادی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہوگئی۔