: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
رائے پور، 13 دسمبر (یو این آئی) پنچ اور سرپنچ سے سیاست کی شروعات کرنے والے قبائلی لیڈر وشنو دیو سائی نے آج چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی کے طور پر حلف لیا۔
ان کے ساتھ دو نائب وزیر اعلی ارون ساو اور وجے شرمانے بھی حلف لیا۔ اس موقع پر
وزیر اعظم نریندر مودی بھی موجود تھے۔ گورنرو شو بھوشن ہری چندن نے راجدھانی کے سائنس کالج میدان میں منعقدہ ایک پرو گرام میں مسٹر سائی کو عہدہ اور راز داری کا حلف دلایا۔ اس کے بعد گورنر نے دو نائب وزیر اعلیٰ ارون ساو اور وجے شرما کو بھی عہدہ اور راز داری کا حلف دلایا۔ تمام نے بھگوان کے نام پر ہندی میں
حلف لیا۔
اس موقع پر وزیر داخلہ امت شاہ، ٹرانسپورٹ کے وزیر نتن گڈکری ، بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا، اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ ، آسام کے وزیر اعلی ہمنتا بسوا سر ما، اتراکھنڈ کے وزیر اعلی پشکر سنگھ دھامی، گوا کے وزیر اعلی پر مود ساونت، مرکزی وزیر مملکت رام داس اٹھا ولے ، سبکدوش ہونے والے وزیر اعلی بھو پیش بکھیل اور سابق نائب وزیر اعلی ٹی ایس سنگھ دیو اور بی جے پی کے قومی نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر ر من سنگھ ، بی جے پی کے ریاستی انچارج اوم ماتھر کے علاوہ پوری ریاست سے بڑی تعداد میں بی جے پی کارکنان اور حامی بھی موجود تھے۔