the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
حیدرآباد/27اپریل(ایجنسی) راجم پیٹ آندھراپردیش کی 25 سیٹوں میں سے ایک ہے، لوک سبھا انتخابات 2019 کے پہلے مرحلے میں 11 اپریل کو یہاں پولنگ ہوچکی ہے- 2014 کے لوک سبھا انتخابات میں وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے پی وی مدھون ریڈی PV Midhun Reddy کو جیت ملی تھی، پارٹی نے پھر سے ان پر بھروسہ کیا ہے، ریڈی نے 174،763 ووٹوں کی بھاری اکثریت سے بی جے پی امیدوار Daggubati Purandeswari کو شکست دی تھی-
ٹی ڈی پی نے امیدوار نہیں اتارا تھا- راجم پیٹ لوک سبھا سیٹ پر اس بار سہ رخی مقابلہ ہے، اس سیٹ پر وائی ایس آر کانگریس ، ٹی ڈی پی اور کانگریس کے درمیان مقابلہ ہے، کانگریس نے ایم شاہ جہاں باشاہ Mohd Shahjahan Basha کو ٹکٹ دیا ہے، ٹی ڈی پی کی طرف سے   D A Satyaprabha کو میدان میں اتارا ہے، جن سینا پارٹی نے بھی اس سیٹ سے مسلم امیدوار کو ٹکٹ دیا ہے، پارٹی نے



سید مکرم کو امیدوار بنایا ہے-
راجم پیٹ سیٹ کبھی کانگریس کا گڑھ تھی- 1957 میں پہلی بار عام انتخابات ہوا جس میں کانگریس نے جیت حاصل کی، حالانکہ اگلی بار وہ اپنی سیٹ گنوا بیٹھی اور 1962 آزادی پارٹی نے یہاں سیٹ جیت لی، حالانکہ 1967 سے 1980 تک کانگریس کا یہاں قبضہ رہا، 1984 کے لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کو ایک بار پھر شکست ملی-
1989 میں ایک بار پھر سے کانگریس نے واپسی کی اور لگاتار چار بار جیت درج کی، 1999 میں ایک بار پھر سے ٹی ڈی پی یہ سیٹ اپنی جھولی میں ڈالنے میں کامیاب رہی، 2004 او 2009 میں کانگریس یہاں سے جیتی، 2014 میں پورا نقشہ بدل گیا، وائی ایس آر کانگریس نے بی جے پی اور کانگریس کو زبردست شکست دیتے ہوئے زبردست طریقہ سے جیت گئی، 2014 میں وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے پی وی ایم ریڈی نے 1 لاکھ 74 ہزار 762 کے بھاری فرق سے سیٹ جیت لی-
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.