: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 14 اگست (یو این آئی) انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ ئی سی ایم آر نے ہندوستانی دوا ساز کمپنی پنیسا بایوٹیک کے ساتھ مل کر ہندوستان میں مقامی ڈینگی ویکسین ڈینگیول کا مرحلہ III کلینکل ٹرائل شروع کیا ہے صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے منگل کو یہاں کہا کہ آئی سی ایم آر اور پینیسا بایوٹیک نے ہندوستا میں ڈینگی ویکسین کے لیے فیز-III کلینکل ٹرائلز شروع کرنے کا اعلان کیا ہے یہ ٹرائل پینیسا
بایوٹیک انڈیا کی مقامی ٹیٹراویلنٹ ڈینگی ویکسین (ڈینگیول ) کی افادیت کا جائزہ لے گا۔
روہتک کے پنڈت بھگوت دیال شرما پوسٹ گریجویٹ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں آج اس آزمائش میں پہلے حصہ لینے والے کو ٹیکہ لگایا گیا۔
مرکزی وزیر صحت و خاندانی بہبود جے پی۔ نڈا نے کہا ہندوستان کی پہلی مقامی ڈینگی ویکسین کے لیے اس فیز تھری کے کلینکل ٹرائل کا آغاز ڈینگی کے خلاف جنگ میں ایک اہم پیش رفت کی نشاندہی کرتا ہے۔