the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی، 22اکتوبر (یو این آئی) حکومت نے کورونا وبا کی وجہ سے بین الاقوامی مسافروں کے آمدورفت پر لگائی گئی پابندیوں میں مرحلہ وار طریقہ سے چھوٹ دیتے ہوئے الیکٹرانک، ٹورسٹ اور میڈیکل ویزا کو چھوڑ کر تمام موجودہ ویزا کو فوری اثرات سے بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے وزارت داخلہ نے آج ایک بیان جاری کرکے کہاکہ کووڈ۔19وبا سے پیدا شدہ صورتحال کے پیش نظر گزشتہ فروری میں بین الاقوامی مسافروں کی آمد پر روک لگانے کے لئے کئی اقدامات کئے گئے تھے۔ حکومت نے اب ہندستان آنے یا جانے کے خواہش مند غیرملکی شہریوں اور ہندستانی شہریوں کو زیادہ زمروں کے لئے ویز ا اور سفر پابندیوں میں بتدریج رعایت دینے کا فیصلہ



کیا ہے۔
مجاز ہوائی اڈوں اور بندرگاہ کے امیگریشن چیک پوسٹ کے ذریعہ فضائی یا سمندری راستوں سے داخل ہونے کے لئے ٹورسٹ ویزا کو چھوڑ کر تمام او سی آئی اور پی او آئی کارڈ ہولڈروں اور دیگر تمام غیرملکی شہریوں کوکسی بھی مقصد کے لئے ہندستان آنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس میں وندے بھارت مشن، ایئرٹرانسپورٹ ببل کے نظام کے تحت یا شہری ہوابازی وزارت کی طرف سے اجازت کے مطابق کسی بھی غیرشیڈول تجارتی پروازوں کے ذریعہ چلنے والی فلائٹیں شامل ہیں۔حالانکہ ایسے تمام مسافروں کوکورینٹائن اور کووڈ۔19معاملات کے بارے میں صحت اور خاندانی فلاح و بہبود وزارت کی رہنما ہدایات پر سختی سے عمل کرنا ہوگا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.