حیدرآباد۔ 8مئی (یواین آئی) تلنگانہ کے چیف سکریٹری سومیش کمارنے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ متعلقہ محکمہ جات کے ساتھ تال میل کریں تاکہ اس بات کو یقینی بنایاجائے کہ دیگر ریاستوں سے
حیدرآباد آنے والی آکسیجن کو منتقل کرنے میں کوئی تاخیر نہ ہونے پائے۔
وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کی ہدایت پر سومیش کمار نے ٹرانسپورٹ اور آرٹی سی کے عہدیداروں کے ساتھ اجلاس منعقد کیا۔