: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 21 اپریل (یو این آئی) کانگریس نے جمعہ کو کہا کہ لاکھوں ای وی ایم مشینوں کا خراب پایا جانا اور اپوزیشن کو اعتماد میں لے کر ان کی مرمت نہ کرنا جمہوری عمل کے لیے اچھا نہیں ہے اور یہ حکومت اور الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے کہ انتخابی عمل کو
شفاف بنانے اور عوام کا اس پر اعتماد برقرار رکھنے کے لیے سخت اقدامات کیے جائیں آج یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس کے مواصلاتی سربراہ پون کھیڑا نے کہا کہ ایک رپورٹ کے مطابق 37 فیصد وی وی پی اے ٹی مشینیں خراب پائی گئی ہیں۔