ممبئی/20مارچ(ایجنسی) ریلوے میں نوکریوں کی مانگ کو لیکر کر رہے درجنوں طلبا نے ممبئی میں ریل خدمات ٹھپ کر دی ہیں۔طلبا کے مظاہرے سے ماٹونگا اور دادر اسٹیشن کے درمیان ٹرینوں کی آمد رفت متاثر ہے اور لاکھوں مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ملی جانکاری کے مطابق ٹرینوں کی آمد ور فت پھر سے شروع ہو گئی ہے۔حالانکہ طلبا اب ٹریک پر موجود ہیں۔
سینٹرل ریلوے افسران کے مطابق
طلبا نے منگل کو صبح 7بجے ریل ٹریک کو بلاک کر دیا۔جس کی وجہ لوکل ٹرینوں کے علاوہ کئی ایکسپریس گاڑیوں کو بھی روکنا پڑا۔مظاہرے کی وجہ سے ماٹونگا اور سی ایس ٹی کے درمیان سبھی چار لائینیں متاثر ہوئین ہیں۔پولیس اور ریلوے افسران طلبا سے بات کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
مظاہرے میں شامل ایک طلبا نے بتایا کہ "گزشتہ چار سالوں سے کوئی تقرری نہیں ہوئی ہے۔ہم نوکری پانے کیلئے سخت محنت کرتے ہیں۔10سے زیادہ طلبا خودکشی کر چکے ہیں۔ہم ایسے نہیں چلنے دیں گے"۔