کانپور دیہات، 15 اکتوبر (یو این آئی) اترپردیش میں کانپور دیہات کے انبیا پور ریلوے اسٹیشن کے قریب جمعہ کی صبح ایک مال گاڑی کے پٹری سے اتر جانے کی وجہ سے انتہائی مصروف دہلی ہاوڑہ ریٹ روٹ متاثرہوگیا حادثے کی وجہ سے ایک ٹرین منسوخ کر دی گئی جبکہ 21 کو تبدیل شدہ روٹ سے چلایا جا رہا ہے کانپور جانے والی ایک تیز رفتار مال گاڑی انبیا پور ریلوے اسٹیشن کے قریب دہلی-ہاوڑہ ریل روٹ کے متوازی بنے ڈیڈیکیٹڈ فریٹ کوریڈور ٹریک پرڈی ریل ہوگئی اورکئی ویگن پلٹ گئے۔ اس کی وجہ سے تقریباً سومیٹر تک ڈی ایف سی ٹریک اکھڑ گیا ہے اورویگن آپس میں ٹکرانے کے بعد دہلی
ہاوڑا ٹریک پر آگرے۔ اس سے نئی دہلی ہاوڑہ اپ اور ڈاؤن لائن پر ٹرینوں کا آپریشن بندہوگیا ہے۔
مالگاڑی کے ڈرائیور نے ٹرین کو روکنے کی کوشش کی تو مال گاڑی کے ویگنوں کی آپس میں زوردارٹکر ہوگئی اور دیکھتے ہی دیکھتے ڈیریل ہوئی مال گاڑی سے تین ویگن پاس میں دہلی ہاوڑا ریل لائن کی پٹریوں پرجاگرے اورپانچ دوسری جانب تالاب میں جاگرے۔
حادثہ کی اطلاع ملتے ہی نئی دہلی ہاوڑا ریل روٹ پر اپ اورڈاؤن لائن پر ٹرینوں کا آپریشن بندکردیا گیا اور موقع پر جی آرپی پولیس کے ساتھ ریلوے اسٹاف اور تکنیکی ٹیم پہنچ کر ریلوے ٹریک کو درست کرنے میں مصروف ہوگئی ہے۔