نئی دہلی ، 20 اپریل (یواین آئی) مرکزی کابینہ نے بنگلہ دیش کے ساتھ باہمی تجارت کو بہتر بنانے کے لئے اپنائے جانے والے اقدامات کی منظوری دے دی ہے۔ منگل کو یہاں وزیر اعظم نریندر مودی کی زیر صدارت منعقدہ مرکزی کابینہ کی میٹنگ میں اس تجویز کو پیشگی اثر کے ساتھ
منظور کیا گیا۔
میٹنگ کے بعد مرکزی وزیر پیوش گوئل نے صحافیوں کو بتایا کہ تجارت کے شعبے میں تعاون کا طریقہ کار تیار کرنے کے لئے 27 مارچ 2021 کو ڈائریکٹوریٹ جنرل آف انڈین ٹریڈ ریڈیز اور بنگلہ دیش کے تجارتی ٹیرف کمیشن کے مابین مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے گئے تھے۔