: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 06 مارچ (یو این آئی) دہلی کی مختلف تجارتی تنظیموں اور صنعت کاروں کے نمائندوں نے وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کو آئندہ مالی سال 2025-26 کے بجٹ کے حوالے سے آج اپنی تجاویز پیش کیں۔
محترمہ گپتا نے ترقی یافتہ دہلی پروگرام کے تحت کاروباری اور صنعت کی دنیا کے نمائندوں سے بات چیت کی۔ اس پروگرام کا اہتمام کنفیڈریشن آف آل انڈیا ٹریڈرس (سی اے آئی ٹی کے قومی جنرل سکریٹری اور چاندنی چوک حلقے کے رکن پارلیمنٹ پر وین
کھنڈیلوال نے کیا تھا۔ اس دوران محترمہ گپتا نے تاجر برادری کے خدشات کو سنجیدگی سے سنا اور یقین دلایا کہ ان کی تجاویز کو بجٹ بنانے کے عمل میں شامل کیا جائے گا۔
مسٹر کھنڈیلوال نے کہا " دہلی کی ترقی میں تاجروں کا اہم کردار ہے اور ہمیں اس بات کی خوشی ہے کہ حکومت تاجروں کی ضروریات اور خدشات کو ترجیح دے رہی ہے۔ ہمیں پورا یقین ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کی قیادت میں دہلی ترقی کی راہ پر درست سمت میں گامزن ہے۔