حیدرآباد، 24/ دسمبر(یواین آئی)تلنگانہ کے ضلع کوتہ گوڑم کے تروملاکنٹہ گاوں میں شیر کے پنجوں کے نشان پائے گئے۔
مقامی افراد نے صبح کے اوقات میں جنگلاتی علاقہ میں اس جانور کو جاتے ہوئے دیکھا اور محکمہ جنگلات کے
عہدیداروں کو اس بات کی اطلاع دی جس کے بعد محکمہ جنگلات کے عہدیدار وہاں پہنچے اور اس کا پتہ چلانے کی کوشش کی۔
دماپیٹ فاریسٹ رینج آفیسر ایس سرینواس نے کہا کہ وہ اس سمت کا پتہ چلانے کی کوشش کررہے ہیں جس سمت سے یہ شیر اس علاقہ میں آیا۔