the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
ریاض/17جنوری(ایجنسی) سعودی دارالحکومت ریاض کے مشرق میں واقع الدہناء کے صحرا کے جنوب میں ان دنوں سالانہ کنگ عبدالعزیز کیمل فیسٹیول جاری ہے۔ رواں برس اس مقبول میلے میں دو بھارتی بہنیں نیلو اور گوری مٹی کے فن پارے تشکیل دینے کے سبب لوگوں کی توجہ کا مرکز بن چکی ہیں۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ "ہم کنگ عبدالعزیز کیمل فیسٹیول میں شرکت کے لیے بھارت سے آئے ہیں۔ ہمیں شرکت کی دعوت موصول ہونے پر بہت مسرّت ہوئی اور اب ہم مٹی اور ریت پر فن پارے تیار کرنے میں مصروف ہیں۔ ہم نے بہت سے مجسم ماڈلز بنائے جن میں سعودی عرب کے نقشے پر ویژن 2030 شامل ہے۔ اس کے علاوہ اونٹ کے رکھوالے کا باز اور شکرے کے ساتھ بھی مجسّماتی فن پارہ شامل ہے۔ اس منصوبے کے لیے



ریت کے 14 ٹرک استعمال میں لائے گئے۔


نیلو کے مطابق صحرائی منظر پیش کرنے کے لیے اونٹ پر رکھی جانے والی "زین" ، اُس پر قالین اور ان کے علاوہ اونٹوں کے رکھوالے کے کپڑے اور سر پر پہنا جانے والا عربی رومال الشماغ بھی فن پارے میں پیش کیا گیا۔

نیلو کا کہنا تھا کہ وہ سعودی نوجوانوں کو یہ پیغام پہنچانا چاہتی ہے کہ "زندگی مشکلات اور چیلنجوں سے بھری ہوئی ہے ، جو کچھ بھی ہو آپ پر لازم ہے کہ ہمّت نہ ہاریں اور اپنے مشغلے سے دست بردار نہ ہوں۔ یقین جانیے آپ اپنے مقصد میں کامیاب ہو کر رہیں گے"۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.