the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
سری نگر،18 اپریل (یو این آئی) سری نگر میں شہرہ آفاق جھیل ڈل کے کناروں پر واقع ایشیا کے سب سے بڑے باغ گل لالہ کے پیر کے روز بند ہونے پر غیر مقامی سیاحوں نے مایوسی کا اظہار کیا ہے بتادیں کہ حکام نے گذشتہ ہفتے ہی باغ گل لالہ کو سیاحوں کے لئے 18 اپریل سے بند رکھنے کا اعلان کیا تھا متعلقہ حکام کا کہنا تھا کہ درجہ حرارت بڑھ جانے کے باعث باغ میں لگے ٹیولپ مرجھانے لگے ہیں جس کے باعث باغ کو 18 اپریل سے بند کیا جائے گا۔
دریں اثنا حکام کے اس فیصلے سے بے خبر غیر مقامی سیاحوں کا ایک گروپ جب پیر کے روز باغ گل لالہ کی سیر کو پہنچا



تو وہاں مین گیٹ کو بند پا کر کافی مایوس ہوگئے۔
اس موقع پر پونے سے آنے والے ایک سیاح نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب سینئر شہری پونے سے اس باغ کو دیکھنے کے لئے آئے لیکن یہاں اس کے دروازے کو بند پایا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے علم میں تھا کہ اس کو 23 اپریل تک کھلا رکھا جائے گا لیکن اس کو ہمیں مطلع کئے بغیر ہی بند کر دیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم یہاں گیٹ پر پہنچے لیکن اس کو بند پایا اور اس گیٹ ہمارے لئے نہیں کھولا گیا۔
سیاحوں نے متعلقہ حکام سے اس باغ کم سے کم ایک اور دن کے لئے کھلا رکھنے کی اپیل کی۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.