نئی دہلی ، 16 مارچ (یو این آئی) حکومت نے 31 مارچ تک کورونا وائرس کے انفیکشن کو روکنے کے مقصد سے سیاحوں کے لئے ملک کے تمام قومی میوزیموں اور تاج محل اور لال قلعے سمیت تمام ثقافتی ورثہ کو بند
کردیا ہے۔
وزارت ثقافت کے ذرائع نے پیر کو یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے آثار قدیمہ کے تحت تمام میوزیم اور قومی ورثہ کے مقامات رواں ماہ کے آخر تک سیاحوں کے لئے بند کردیئے گئے ہیں۔