کلکتہ 11دسمبر(یواین آئی) بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا کے قافلے پر پتھرائوں کے بعد مرکزی حکومت کے ذریعہ چیف سیکریٹری اور ڈی جی پی کو نئی دہلی میں طلب کئے جانے کے بعد مغربی بنگال حکومت نےاپنے ان دو اعلیٰ افسران کو نئی دہلی نہیں بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
مرکزی وزار ت داخلہ کے سیکریٹری اجے بھلا کو چیف
سیکریٹری الا پن بندو پادھیائے نے خط لکھ کر آگاہ کیا ہے کہ انہیں ہدایت دی گئی ہے کہ 14دسمبر کو طلب کی گئی میٹنگ میں ریاستی حکومت کے عہدیداران شریک نہیں ہوں گے ۔
مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر کے ذریعہ مرکزی حکومت کو رپورٹ جانے کے بعد مرکزی وزارت داخلہ نے چیف سیکریٹری الاپن بندو پادھیائے اور ڈی جی پی وریندر کو دہلی طلب کی تھا ۔