: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
چنئی ، 18 مارچ ( یواین آئی ) وزیر اعظم نریندر مودی ، وزیر داخلہ امت شاہ اور وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور پارٹی صدر جے پی نڈا سمیت بی جے پی کے علاوہ کئی اعلی رہنما 6 اپریل کو آئندہ اسمبلی انتخابات اور تامل ناڈو کی کنیاکم لوک سبھا سیٹ کے لئے انتخابی مہم چلائیں گے۔ بی جے پی کی جانب سے الیکشن کمیشن کو سونپی گئی نمایاں تشہیر کاروں کی فہرست کے مطابق مسٹر مودی ، مسٹر شاہ اور مسٹر سنگھ کے علاوہ اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ ،
مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان ، مرکزی وزیر نتن گڈکری ، محترمہ نرملا سیتارمن ، ایس جئے شنکر ، سمرتی ایرانی ، جی کشن ریڈی اور جنرل وی کےسنگھ اور دیگر رہنما انتخابی مہم چلائیں گے ۔ بی جے پی حکمراں جماعت اے آئی اے ڈی ایم کے کےقیادت والے محاذ کے ساتھ مل کر انتخابات لڑ رہی ہے اور اسے 20 اسمبلی سیٹیں اور کنیاکماری لوک سبھا سیٹ دی گئی ہے ، جہاں کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ایچ وسنت کمار کی موت کے بعد خالی ہوئی سیٹ پر الیکشن ہو رہا ۔