نئی دہلی/4مئی(ایجنسی) دہلی میں ایک مقبرے کو مندر میں بدلنے کا تنازعہ سامنے آیا ہے، جنوبی دہلی کے صفدر جنگ انکلیو کے ہمایوں پور میں 15ویں صدی میں بنا ایک ثقافتی ورثہ پر گاؤں کے لوگ سالوں سے مندر ہونے کا دعوی کر رہے ہیں. دراصل گاؤں کے لوگوں نے کچھ وقت
پہلے عمارت پر سفید اور بھگوا رنگ کروا دیا جس کے بعد سے یہ تنازعہ کا شکار ہوگیا کہ مقبرہ ہے کہ مندر؟
ہمایوں پور گاؤں میں 15 ویں صدی سے رہنے کا دعوی کرنے والے پریم راج پھوگاٹ نے بتایا کہ 'میرے والد نے 1937 میں یہاں مورتی بٹھائی تھی اور یہ جگہ شیو مندر ہے.