نئی دہلی، 23 نومبر(ذرائع) ٹماٹر کی قیمت اب پیٹرول سے بھی بڑھ گئی ہے۔ دہلی-این سی آر سمیت ملک کے کئی حصوں میں ٹماٹر کی قیمت 100 سے 120 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔
ٹماٹر کی سب سے بڑی پیداوار آندھرا پردیش میں اس کی قیمت 100 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ چنئی میں بھی ٹماٹر کی
قیمت بڑھی ہے اور وہ 140 روپے فی کلو تک پہنچ گئے ہیں۔
تھوک فروشوں کے مطابق سردیوں کے موسم میں ٹماٹر کی قیمت تقریباً 20 روپے فی کلو تھی، لیکن آندھرا پردیش، کرناٹک اور تمل ناڈو میں غیر معمولی بارش کے بعد آنے والے سیلاب نے بہت سی فصلیں تباہ کر دی ہیں اور قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں۔