ٹوکیو، 16 دسمبر (یو این آئی) ٹوکیو جاپان اور جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی 10 تنظیم (آسیان) کے درمیان دوستی اور تعاون کے 50 سال مکمل ہونے کے موقع پر ہفتہ سے تین روزہ آسیان - جاپان سر براہ اجلاس کی میزبانی کرے گا۔ آسیان کے سیکرٹری جنرل کمبوڈیا کے کاؤ کم ہورن جاپانی وزیر اعظم فومیو کیشیدا کی دعوت پر 16 سے 18 دسمبر کو ہونے والے سر براہ
اجلاس میں آسیان سیکرٹریٹ سے ایک وفد کی قیادت کریں گے۔
اس اجلاس میں گزشتہ دہائیوں کے دوران آسیان - جاپان تعلقات میں حاصل کی گئی حصولیابیوں کا جائزہ لیا جائے گا اور باہمی طور پر فائدہ مند جامع اسٹریٹجک شراکت داری کی مستقبل کی سمت کا تعین کیا جائے گا۔ مسٹر کشیدا انڈو نیشیا کے صدر جو کو ویڈوڈو کے ساتھ سر براہی اجلاس کی شریک صدارت کریں گے۔