حیدرآباد، 3 جنوری (یو این آئی)پلینیٹری سوسائٹی آف انڈیا (پی ایس آئی) نے پیر کو کہا کہ منگل کو زمین سورج کے سب سے قریب ہوگی۔
پی ایس آئی کے ڈائریکٹر این سری رگھونندن کمار نے اپنے بیان میں
کہا کہ زمین سورج کے گرد بیضوی مدار میں گھومتی ہے اور اسی وجہ سے ایک وقت ایسا آتا ہے جب وہ اس کے سب سے قریب ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ منگل کی دوپہر 12:09 پر زمین اپنے سالانہ بیضوی مدار میں سورج کے سب سے قریب ہوگی۔