نئی دہلی، 6فروری (یو این آئی) کانگریس کی وپلوٹھاکر نے جمعرات کو راجیہ سبھا میں کہا کہ جب سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپئی سابق وزیراعظم نہروجی کے خلاف بولتے تھے تو کانگریس انہیں کبھی غدار نہیں کہا کرتی تھی لیکن آج
جو کو ئی بھی مودی حکومت کے خلاف بولتا ہے تو وہ غدار ہوجاتا ہے۔
محترمہ ٹھاکر نے صدر کے خطاب پر شکریہ تحریک پر بحث کے دوران یہ بات کہی۔
انہوں نے کہاکہ بائیں بازو کے لوگوں نے آزادی کی لڑائی کا ساتھ نہیں دیا۔