حیدرآباد،26اگست(ایجنسی)آندھراپردیش کے ضلع گنٹور میں واقع جنا سینا پارٹی کے دفتر کی عمارت پرٹولیٹ کا بورڈ لگایا گیا ہے۔
ضلع کے گورنٹلہ انر روڈ پرواقع یہ عمارت پارٹی کی جانب
سے خالی کردی گئی ہے اور اسے اس کے مالک کے حوالے کردیاگیا ہے جس کے بعد مکان مالک نے اس پرٹولیٹ کا بورڈ لگادیا ہے۔
جنا سینا پارٹی کے لیڈروں نے انتخابات سے پہلے مارچ میں اس دفتر کا افتتاح کیا تھا۔