اقوام متحدہ،21اکتوبر(رائٹر)اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل اینٹونیو گوتریز نے شام کے رقہ میں لڑائی میں شامل سبھی گروپوں سے بین الاقوامی قوانین کے تحت شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کی اپیل کی ہے،اور وہاں پھنسے ہوئے لوگوں تک انسانی امداد پہنچانے کی ضرورت پر زور دیا۔
مسٹر گوتریز کے ترجمان نے ایک بیان جاری
کر کے کل کہا کہ شام کے تازہ حالات کو دیکھتے ہوئے وہاں سفارتکاری کے عمل کو ایک بار پھر سے مستحکم کرنے کی ضرورت ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ مسٹر گوتریز نے اقوام متحدہ کے سفیر اسٹیفن ڈی مستورا کو شام میں قیام امن کیلئے اگلے دور کے مذاکرات میں سبھی گروپوں کو شامل کرنے کیلئے کوششیں تیز کرنے کی ہدایت کی ہے