چنئی، 22 اگست (ایجنسی) تمل ناڈو حکومت نے ہندوستانی خلائی تحقیقاتی تنظیم (اسرو) کے چیرمین ڈاکٹر کے شیون کو جمعرات کے روز ڈاکٹر اے پی جے عبد الکلام ایوارڈ سے نوازا ۔
پچھلے 15 اگست کو یوم آزادی کے موقع پر ، ڈاکٹر شیون کو ایوارڈ دینے کا اعلان کیا گیا تھا ، لیکن جب وہ حاضر نہیں ہوسکے تھے۔ وزیر اعلی ای کے ۔ پلانی
سوامی نے ریاستی سکریٹریٹ میں انہیں ایوارڈ کے طور پرسونے کا تمغہ اور ایک سند دی۔
کنیا کماری ضلع کے رہائشی اور ’راکٹ مین‘ کے نام سے مشہور ڈاکٹر شیون کی سربراہی میں چندریان 2 لانچ ہوا ہے۔
اس سے قبل ، ڈاکٹر شیون نے ہوائی اڈے پر نامہ نگاروں کو بتایا تھا کہ چندریان 2 ، 7 ستمبر کی صبح 01.55 بجے چاند کے 'جنوبی قطب' میں اترے گا۔