نئی دہلی،17 ستمبر (ایجنسی) سپریم کورٹ نے تروپتی مندر کے خزانہ کی آڈٹ کرانے سے متعلق بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈر سبرامنیم سوامی کی عرضی پر سماعت سے پیر کو انکار کردیا۔
عدالت نے حالانکہ انہیں آندھراپردیش ہائی کورٹ میں عرضی داخل کرنے کی اجازت دے دی۔
مسٹر سوامی نے اپنی عرضی
میں مانگ کی ہے کہ تروپتی مندر کے گزشتہ تین برسوں کے اکاونٹ ، مندر کی املاک اور زیورات کا آڈٹ کرایا جائے۔ ان کا کہنا ہے کہ جب تک عرضی زیرالتوا ہے تب تک مندر کا کمپٹرولر اینڈ آڈیٹر جنرل (کیگ) سے آڈٹ کرایا جائے۔ انہوں نے مندر کے آڈٹ کا کام چھ مہینہ میں پورا کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ خیال رہے کہ تروپتی بالاجی مندر کے خزانہ کو آڈٹ کرانے کی مانگ اکثر اٹھتی رہتی ہے۔ ایک اندازہ کے مطابق مندر ٹرسٹ کے خزانہ میں پچاس ہزار کروڑ سے زیادہ کی املاک ہے۔