نئی دہلی ، 26 مارچ ( یواین آئی ) کانگریس نے آندھرا پردیش کے تروپتی پارلیمانی حلقہ کے ضمنی انتخابات کے لئے ڈاکٹر چنتا موہن کو اپنا امیدوار بنایا ہے۔
کانگریس الیکشن کمیٹی کے سربراہ مکل وسنک نے جمعہ کو یہاں جاری ایک
پریس ریلیز میں یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ پارٹی کی صدر سونیا گاندھی نے ڈاکٹر چنتا موہن کے نام کو منظوری دے دی ہے۔بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکنِ پارلیمنٹ بلی دورگا پرساد راؤ کی گزشتہ سال موت ہونے سے یہ ریزرو سیٹ خالی ہو گئی تھی ۔