حیدرآباد، 6 ڈسمبر (ذرائع) بابری مسجد کے انہدام کی برسی کے موقع پر چہارشنبہ کو حیدرآباد میں پولیس نے سیکورٹی بڑھا دی تھی۔ بعض مسلم تنظیموں کی جانب سے یوم سیاہ منانے کی اپیل کے پیش نظر شہر کے حساس مقامات پر پولیس فورس کو تعینات کی گئی تھی-
چارمینار کے قریب تاریخی مکہ مسجد کے قریب اور دیگر
عبادت گاہوں کے نزدیک بھی سیکورٹی سخت کر دی گئی تھی۔ پرانے شہر کے سعید آباد علاقہ میں مسلم خواتین کے ایک گروپ نے منگل کو برسی کے موقع پر خصوصی دعا میں شرکت کی۔ خواتین نے اُجالے شاہ عیدگاہ میں جمع ہو کر بابری مسجد کی بحالی کے لیے دعا کی۔ بتادیں کہ 6 ڈسمبر 1992 کو فرقہ پرست طاقتوں نے بابری مسجد کو مہندم کردیا تھا-