حیدرآباد،8 مارچ (یو این آئی)ٹی آرایس کی رکن کونسل کے کویتا نے کہا ہے کہ سال بھر خواتین کو ہر شعبہ میں ترجیح دی جانی چاہئے۔
انہوں نے دلت چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیراہتمام شہر حیدرآباد کی
پارک حیات ہوٹل میں بین الاقوامی یوم خواتین کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مختلف طریقوں سے دنیا میں خواتین کے ساتھ امتیاز کیاجارہا ہے۔
دلت خواتین کے خلاف ذات پات کا امتیاز بھی کیاجاتا ہے۔