اقوام متحدہ،19اکتوبر(رائٹر)یمن کی جنگ تیسرے سال میں داخل ہوچکی ہے اور اس موقع پر اقوام متحدہ کی بچوں کی تنظیم یونیسیف نےانتباہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ یمن میں جنگ سے لاکھوں بچے بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔
ان کی تعلیم خطرے میں ہے، اوروہ ناقص غذا کے شکار ہیں اورمہاجرت کی
پریشانیاں برقرار ہیں۔
مشرق وسطیٰ و شمالی افریقہ خطہ کے ریجنل ڈائرکٹر گیرٹ کیپیلیئر نے بدھ کے روز اپنے ایک بیان میں کہا-’’جولائی 2017تک 1600 اسکول جزوی یا مکمل طور سے تباہ ہوچکے ہیں جبکہ 170اسکولوں کو فوجی کام کاج کیلئے یا نقل مکانی کرنے والوں کیلئے کیمپ کے طور پر استعمال کیا جارہاہے۔