قاہرہ، 31 جولائی (رائٹر) مصر کے ایک ریڈ سی ریسورٹ میں تین سیاحوں کا سر قلم کرنے اور دیگر تین افراد کو زخمی کرنے والے حملہ آور کا تعلق دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ (آئی ایس) سے ہے۔
تحقیقات میں شامل ایک افسر اور دو سیکورٹی ذرائع نے
گزشتہ روز بتایا کہ داعش سے تعلق رکھنے والا ایک مصری شہری عبدالرحمان شعبان ابوكوراه نے14 جولائی کو ریڈ سی ریسورٹ میں تین خواتین سیاحوں کو قتل کر دیا تھا جس میں دو جرمن اور ایک چیک جمہوریہ کی شہری تھی۔
اس کے علاوہ دیگرتین سیاح زخمی ہوگئے تھے۔