حیدرآباد27جنوری(یواین آئی)حیدرآباد کے فیور اسپتال میں تین افراد کو داخل کروایاگیا ہے جن پر شبہ ہے کہ یہ افراد چین کے کورونا وائرس سے متاثر
ہیں۔
ان مریضوں کے لئے اسپتال نے علحدہ وارڈ قائم کیا ہے۔
ڈاکٹرس نے ان کے خون کے نمونے حاصل کئے اور پونے کے لیب کو جانچ کے لئے ان نمونوں کو بھیجا گیا ہے۔