لندن/21اگست(ایجنسی) برطانیہ کے دارالحکومت لندن کے Kingsbury tube station کنگزبری ٹیوب سٹیشن پر فائرنگ کے ایک واقعہ کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس اہلکاروں کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے اس واقعہ میں دہشت گردی کا عنصر نہیں پایا گیا ہے۔
start;">لندن پولیس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ پولیس اور لندن ایمبولینس سروس کو 20 اگست بروز پیر رات پونے دس بجے یہ اطلاع پہنچی تھی کہ کنگزبری روڈ پر فائرنگ کی آواز سنی گئی ہے۔"
پولیس کا کہنا ہے کہ تمام زخمی کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ علاقے کو گھیرے میں لے کر تمام مقامی سڑکوں کو بند کردیا گیا ہے تاکہ تحقیقاتی ادارے جائے وقوعہ پر اپنا کام مکمل کرسکیں۔