حیدرآباد، 24 مارچ (یو این آئی) تلنگانہ میں منگل کو کورونا وائرس کے تین نئے معاملے سامنے آنے کے ساتھ ہی ریاست میں کرونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر 36 ہوگئی۔
ریاست کے وزیراعلی کے چندر شیکھر راؤ نے آج دوپہر ایک اعلی سطحی میٹنگ کی جس میں
وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے شروع کئے اقدام اور ریاست میں جاری لاک ڈاؤن سے پیدا صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
میٹنگ میں چیف سکریٹری اور پولیس سپرنٹنڈنٹ کے علاوہ طبی و صحت، شہری سپلائی اور محکمہ ریوینیو کے اعلی افسران نے حصہ لیا۔