حیدرآباد 5اپریل (یواین آئی)تلنگانہ اردو اکیڈیمی کے ڈائرکٹر سکریٹری ڈاکٹرمحمد غوث نے اپنے تعزیتی بیان میں حیدرآباد کے تین اردو صحافیوں سید عالم مہدی ایڈیٹرمشیر قوم، حفیظ خاں دراوڑی ایڈیٹرشامنامہ رہنمائے آندھراپردیش اور شیخ یوسف شرفی ایڈیٹر قدرتی آواز کی بے
وقت موت پر شدیددکھ کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے اپنے تعزیتی پیام میں کہا کہ ان تینوں مدیران اخبارات کے انتقال سے اردو صحافت کا عظیم نقصان ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان تینوں صحافیوں کی بے باک اور جرات مندانہ قیادت سے اردو کے مدیران محروم ہوگئے اور ایک خلا پیدا ہوا ہے۔