: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
سری نگر، 14 اگست (یو این آئی) جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا کہنا ہے کہ کشمیر میں تین دہائیوں پر محیط تنازعہ 'کچھ لوگوں کا کاروبار' تھا جنہوں نے اپنی تجوریاں تو بھر دیں لیکن عام
لوگوں کو ہر محاذ پر نقصان اٹھانا پڑا ان کا ساتھ ہی کہنا تھا کہ سیکورٹی فورسز ملی ٹنسی کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک رہی ہیں اور امن کے مستقل قیام کو یقینی بنانے کے لئے ملی ٹنسی کے ماحولیاتی نظام کو ختم کر رہی ہیں۔