قاہرہ، 25 اپریل (رائٹر) ) مصر کےالیکژنڈریا شہر میں ہوئے ایک سڑک حادثے میں چین کے تین سیاح ہلاک اور آٹھ دیگر زخمی ہو گئے۔
حکومت نے آج ایک بیان جاری کر کے اس کی اطلاع دی ہے۔
بیان کے مطابق زخمی سیاحوں میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔ واضح رہے کہ سیاحت کی صنعت مصر کی آمدنی کا اہم ذریعہ رہا ہے لیکن 2011 میں
ہوئے انقلاب اور اس کے بعد پیدا ہوئے حالات کی وجہ سے یہاں آنے والے سیاحوں کی تعداد میں نمایاں کمی آئی ہے۔ علاوہ ازیں 2015 میں ہوئے ایک طیارہ حادثے کی وجہ سے بھی سیاحوں کی تعداد میں کمی آئی ہے۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ حالیہ مہینوں میں سیاسی استحکام سے حالات کچھ بہتر ہوئے ہیں۔
رائٹر۔ شا پ۔ 0826