حیدرآباد، 13 جنوری (ذرائع) تلنگانہ کے کریم نگر ٹاؤن پولیس نے اتوار کو کریم نگر میں ڈسٹرکٹ ریویو کمیٹی (ڈی آر سی) کی میٹنگ کے دوران واقعہ کے سلسلے میں بھارت راشٹرا سمیتی (بی آر ایس) کے ایم ایل اے پی کوشک ریڈی کے خلاف تین مقدمات درج کیے
ہیں۔
کریم نگر ون ٹاؤن پولس اسٹیشن میں حضور آباد کے ایم ایل اے کے خلاف ڈی آر سی میٹنگ کے دوران جگتیال کے ایم ایل اے ایم سنجے کمار کے ساتھ ان کے سلوک کے لیے مختلف دفعات کے تحت تین کیس درج کیے گئے ۔پولیس نے سنجے کے پرسنل اسسٹنٹ کی طرف سے درج کرائی گئی شکایت پر مقدمہ درج کیا ہے۔