گنٹور/16اپریل(ایجنسی) وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے رہنما و ایم پی وجئے سائی ریڈی کو جان سے مارنے کی دھمکی ملنے کے بعد انہوں نے پولیس میں شکایت کی ہے، انہوں نے بتایا کہ پچھلے کچھ وقت سے انہیں بار-بار فون کر کے ٹی ڈی پی سربراہ نارا چندرابابو نائیڈو کے خلاف بیان بازی نہیں کرنے کی دھمکی دی جارہی
ہے-
انہوں نے شروع میں فون کالس پر دھیان نہیں دیا، لیکن جب بھ وہ میٹنگ میں ہوتے ہیں ، تبھی انہیں فون آجاتا ہے، اور انہوں نے جان سے مارنے کی دھمکی دی جاتی ہے،
اسی طرح ٹی ڈی پی حکومت کی تنقید کرنے پر حکمران پارٹی کے رہنماؤں نے انہیں جان سے مارنے کی دھمکی دی ہے، انہوں نے کہا کہ اس سے متعلق ویڈیو فوٹیج انکے پاس دستیاب ہے-