سنگاپور، 27 ستمبر :- انڈونیشیا کے جزیزہ بالی میں ایک بڑے آتش فشاں ماؤنٹ اگنگا کے آس پاس زلزلے کے جھٹکے آنے کی وجہ سے تقریباً 75ہزار افراد کو علاقے سے باہر نکال دیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹوں کے مطابق قومی آفات بچاؤ ایجنسی کے
ایک افسر نے کہا ہے کہ ماؤنٹ اگنگا ایک نازک مرحلہ میں داخل ہورہا ہے حالانکہ 22 ستمبر سے ہی یہاں الرٹ جاری کردیا گیا تھا۔
انہوں نے کہاکہ اگنگا میں آتش فشاں مسلسل بڑھ رہا ہے اور اس کا لاوا بالائی سطح کی طرف بڑھ رہا ہے۔